اومیکرون؛ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں سماجی فاصلہ پھر لازمی قرار

ریاض (نیشنل ٹائمز) : سعودی عرب نے کورونا کیسز بالخصوص اومیکرون ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پھر سے سماجی فاصلہ لازمی قرار دیدیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا کی نئی شکل اومیکروں کے عالمی پھیلاؤ اور ملک میں مہینوں بعد کورونا کیسز کی ریکارڈ تعداد سامنے آنے پر خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں کورونا پابندیوں کو دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مقدس مساجد کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں سماجی فاصلے کی شرط دوبارہ لاگو کی جا رہی ہے جس کے بعد رضاکاروں نے صفوں کے درمیان فاصلے کے اسٹیکرز لگانا شروع کردیئے ہیں۔خیال رہے کہ بدھ کے روز ملک میں کورونا کے 700 سے زائد نئے کورونا کیسز سامنے آئے تھے جو رواں برس اگست کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔ قبل ازیں حکومت نے دونوں مقدس مساجد میں اندر اور باہر ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر زور دیا تھا۔34 ملین افراد کے ملک سعودی عرب میں اب تک 5 لاکھ 54 ہزار سے زیادہ کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہزار 874 ہے جو عرب ممالک میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے 17 اکتوبر کو مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے کی پابندی ختم کرتے ہوئے فاصلاتی دوری کے اسٹیکرز ہٹا دیئے تھے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر