پہلی بار کمزور طبقے کی ذمہ داری ریاست نے لی ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی بار کمزور طبقے کی ذمہ داری ریاست نے لی، مارچ تک پنجاب میں تمام گھرانوں کو ہیلتھ کارڈ مل چکا ہوگا، چاہتے ہیں کہ دور دراز کے رہائشی ہر شخص کو علاج کی سہولت میسر آئے۔گورنر ہاؤس لاہور میں ہیلتھ کارڈ کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فلاحی ریاست کا ماڈل آج مسلمان ممالک میں نہیں، یورپ میں نظر آتا ہے، پاکستان کو عظیم راستے پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔وزیراعظم نے عوام کے لئے کاروبار کی غرض سے 5 لاکھ اور گھر کی تعمیر کے لئے بلاسود 27لاکھ قرض دینے کا اعلان بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ پہلی بارکمزور طبقے کی ذمہ داری ریاست نے لی ہے، اس راستے پر آنا ہے جو قوم کی عظمت کا راستہ ہے، آج پنجاب میں ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت ملے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ صحت کارڈ جیسے انقلابی فیصلے ہر کوئی نہیں کرسکتا، ہیلتھ کارڈ پر 10 لاکھ روپے تک کا علاج کسی بھی اسپتال سے کرایا جاسکتا ہے، آج پنجاب میں ہر خاندان کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت ملے گی ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلاحی ریاست وہ ہوتی ہے جہاں سب کو ترقی اور خوشحالی کا موقع ملے، پہلی بار مدینہ کی ریاست میں کمزور طبقے کی ذمہ داری ریاست نے لی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس راستے پر آنا ہے جو قوم کی عظمت کا راستہ ہے، ریاست مدینہ کے سامنے ایشین ٹائیگر تو کوئی چیز ہی نہیں، اسوۂ حسنہ پر چلنے کا حکم ہماری بہتری کیلئے دیا گیا ہے ۔عمران خان نے مزید کہا کہ اب حکومت اسپتال بنانے کے لیے پیسہ نہیں لگائے گی لوگ خود آکر اسپتال بنائیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ دور دراز کے رہائشی ہر شخص کو علاج کی سہولت میسر آئے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مارچ تک پنجاب میں تمام گھرانوں کو ہیلتھ کارڈ مل چکا ہوگا۔

 



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر