عالمی ادارہ صحت نے اومیکرون ’سونامی‘ سے خبردار کردیا

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز): عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کووڈ 19 کا ’سونامی‘ بحالی مراکز کے نظام کو مفلوج کردے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسکم اومیکرون کے کیسز میں ریکارڈ اضافے کے بعد نئے سال کی تقریبات ایک مرتبہ پھر محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔اس حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریئس نے کہا کہ ’مجھے اس بات پر سخت تشویش ہے کہ اومیکرون نئے کیسز کا سونامی بن جائے گا‘۔انہوں نے کہا کہ ’طبی مراکز پہلے ہی دباؤ کا شکار ہیں اور اس پر مزید دباؤ ہونے سے صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر ہے‘۔ہارورڈ کے وبائی امراض کے ماہر اور امیونولوجسٹ مائیکل مینا نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ امیکرون کیسز کی موجودہ تعداد ممکنہ طور پر صرف ’ٹپ آف آئس برگ‘ ہے، طبی ٹیسٹ کی کمی کی وجہ سے حقیقی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر