رنویر سنگھ فلم 83 کے بارے میں بات کرتے ہوئے روپڑے

ممبئی (نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ فلم 83 کے بارے میں بات کرتے ہوئے روپڑے۔حال ہی میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کی فلم 83 ریلیز ہوئی ہے۔ یہ فلم 1983 میں سابق کپتان کپل دیو کی قیادت میں بھارتی ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کی کہانی بیان کرتی ہے۔ رنویر سنگھ نے فلم میں کپل دیو کا مرکزی کردار نبھایا ہے۔حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں رنویر سنگھ نے شائقین کی جانب سے فلم کو ملنے والے ردعمل کے بارے میں بات کی اور اس دوران وہ جذباتی ہوگئے۔رنویر سنگھ نے کہا مجھے عوام کے سامنے رونا پسند نہیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو بعد میں مجھے اس پر بہت شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ مجھے لگتا ہے اپنے جذبات کا اظہار کرنا اچھا ہے اور آج کل میں بہت آسانی سے رودیتا ہوں۔ شاید اسلیے کہ دنیا میں پھیلی وبا نے مجھے بہت جذباتی بنادیا ہے۔فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے کہا مجھے نہیں معلوم یہ کیا ہے لیکن فلم 83 مجھے آج بھی جذباتی کردیتی ہے۔ میرے پاس لوگوں کے پیغامات آرہے ہیں اور لوگوں کی محبت میرے پاس ایک سونامی کی طرح آرہی ہے۔ مجھے ایسا لگتا ہے یہ معجزہ ہے کہ میں ایک اداکار بن گیا۔اس موقع پر رنویر سنگھ نے روتے ہوئے لوگوں کی جانب سے ملنے والے محبت بھرے پیغامات کے متعلق کہا میں کیا کہوں؟ میں اس طرح کے پیغامات پر کیا ردعمل ظاہر کروں؟ مجھے اس سے پہلے اتنی محبت کبھی نہیں ملی۔ میں نے کئی اچھی فلمیں اور یادگار کردار کیے ہیں۔ لیکن فلم 83 میں کام کرنا ایک الگ ہی لیول ہے، یہ فلم بہت خاص ہے۔واضح رہے کہ فلم 83 کے ہدایت کار کبیر خان ہیں۔ فلم میں رنویر سنگھ کی اداکاری کو تو لوگ پسند کررہے ہیں لیکن فلم باکس آفس پر اچھا پرفارم نہیں کررہی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر