بھارت ، موٹرسائیکل والوں کیلئے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے کمی

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز): بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ نے موٹرسائیکل سواروں کے لئے پٹرول کی قیمت 25 روپے فی لیٹرکم کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنت سورن نے پٹرول کی قیمت میں کمی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری 2022 تک موٹرسائیکل سواروں کے لئے پٹرول کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹرکمی رہے گی۔ہرخاندان ایک مہینے میں 10 لیٹرپٹرول پریہ سبسڈی حاصل کرسکے گا۔ راشن کارڈ رکھنے والوں کو موٹرسائیکل یا اسکوٹرمیں پٹرول ڈلوانے کے بعد 25 روپے فی لیٹرکے حساب سے سبسڈی ان کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفرکردی جائے گی۔وزیراعلی کا مزید کہنا تھا کہ آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔ گھر میں موٹرسائیکل ہوتے ہوئے مہنگے پٹرول کی وجہ سے لوگ نہیں چلا سکتے۔ ان حالات میں کودیکھتے ہوئے موٹرسائیکل سواروں کے لئے پٹرول کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر