متحدہ اپوزیشن کا منی بجٹ اور حکومتی بلوں کا راستہ روکنے کا اعلان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن نے حکومت کے منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے اقدامات کو قطعی مسترد کرتے ہوئے ایوان میں شدید مخالفت کرنے اور اس کا راستہ روکنے کا اعلان کیا ہے۔متحدہ اپوزیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن چیمبر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں منی بجٹ اور اس سے منسلکہ حکومتی بلوں کا راستہ روکنے کے لیے اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا اور مشاورت سے لائحہ عمل طے کیاگیا۔اجلاس میں منی بجٹ اور اس سے منسلکہ بلوں کے پیش ہونے کے موقع پر متحدہ اپوزیشن کے ارکان کی حاضری یقینی بنانے کے پہلو کا بھی جائزہ لیاگیا۔اپوزیشن اجلاس میں قرار دیاگیا کہ منی بجٹ عمران نیازی حکومت کا ایک اور بڑا یوٹرن اور ملک کے لئے تباہی کا نسخہ ہے، عمران نیازی نے معاشی خودمختاری کا سودا کردیا ہے جبکہ اس منی بجٹ کے نتیجے میں عوام پر مہنگائی کا نیا عذاب مسلط ہوجائے گا جو پہلے ہی تاریخ کی بدترین مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے نتیجے میں ایک ایک نوالے کو محتاج ہوچکے ہیں۔اجلاس نے قرار دیا کہ ملک پر تین سال میں تاریخ کے بدترین قرض لادے جاچکے ہیں، شرح ترقی کا جنازہ نکل چکا ہے، تجارتی اور بجٹ خسارے ہر حد سے باہر نکل چکے ہیں، ڈالر 181 سے اوپر جاچکا ہے، غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی واقع ہورہی ہے، بجلی گیس سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی جان نکال دی ہے، یہ منی بجٹ عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے جسے روکنا ہوگا۔اجلاس نے عزم کا اظہار کیا کہ منی بجٹ روکنے کے لئے اپنی پوری قوت استعمال کی جائے گی اور توقع کرتے ہیں کہ حکمران جماعت کے باضمیر ارکان اور اتحادی اس حکومتی گناہ میں شریک نہیں ہوں گے۔اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ محمد آصف، پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر، جمعیت علماءاسلام (ف) کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی قائد مولانا اسدمحمود سمیت اپوزیشن جماعتوں کے دیگر مرکزی راہنماؤں نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر