دبنگ خان ماہر رکشہ ڈرائیور نکلے، ویڈیو وائرل

مبئی (نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کی رکشہ چلانے کی مہارت دیکھ کر مداح دم بخود رہ گئے۔بالی ووڈ کے دبنگ خان کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی، جس میں انہیں نیکر اور ٹی شرٹ میں رکشہ چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔سلمان خان کو رکشے کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران ہوئے اور انہوں نے اس منظر کو کیمرے میں محفوظ کرنے کے لیے اپنے موبائل نکالے۔جب یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہوئی تو مداح دبنگ خان کے نئے انداز کو دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ اس سے قبل انہوں نے کبھی سلمان خان کو اتنی مہارت کے ساتھ رکشہ چلاتے نہیں دیکھا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے ممبئی سے 35 کلومیٹر کی مسافت پر واقع پنوپیل میں اپنے فارم ہاؤس کے قریب رکشہ چلانے کا مظاہرہ کیا۔اس ویڈیو کو پانچ گھنٹے پہلے شیئر کیا گیا، جسے اب تک سیکڑوں صارفین نے دیکھا جبکہ 13 ہزار سے زائد نے اسے پسند کیا۔ ویڈیو پر صارفین اور بالخصوص سلمان خان کے مداحوں نے تبصرے بھی کیے۔



  تازہ ترین   
حکومت بجلی کی قیمتوں میں تبدیلی کا بوجھ کم آمدنی والے پاکستانیوں پر نہ ڈالے: آئی ایم ایف
وزیرِاعظم کا طارق رحمان سے رابطہ، کامیابی پر مبارکباد، دورہ پاکستان کی دعوت دی
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسلام آباد بزدلانہ دہشتگرد حملے کی مذمت
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 26 دہشت گرد گرفتار
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات ناکام، اسلام آباد کے 3 مقامات پر دھرنا جاری
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر