وزیراعظم عمران خان کا ویسٹرن روٹ کا افتتاح ، ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی تکمیل ،

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان (آج)بدھ کوسی پیک کے ویسٹرن روٹ ’’ ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی تعمیر کی شکل میں ہے‘‘کا افتتاح کریں گے، ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی تکمیل سے زرعی اجناس کی ترسیل بہت آسان ہوجائے گی ،ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں کے عوام باآسانی 8گھنٹے والا سفر ساڑھے تین گھنٹے کا اسلام آباد تک رہ جائے گا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 292.50 کلومیٹر طویل موٹروے کے پی سی ون کی لاگت 110 ارب 20کروڑ روپے کا تخمینہ تھا اس موٹروے کو پہاڑوں اور دریائے سندھ کے دشوار گزار راستوں سےگزارنے اور اس کی بروقت تعمیر وتکمیل کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گئے تاہم اس موٹروے کی مزید تزئین و آرائش ساتھ ہوگی،292کلومیٹر طویل موٹروے پر 6ریسٹ ایریاز کی تعمیر تیزی سے مکمل ہو رہی ہے جہاں پر پٹرول پمپ مسجد ٹک شاپ گاڑی کی مرمت ٹائروں کی فروخت ریسٹوران اور دوسری وہی سہولیات بن رہی ہیں جو لاہور اسلام آباد موٹروے کے ریسٹ ایریا میں موجود ہیں۔ اس موٹروے پر 11 انٹرچینج36پل 33 فلائی اوورز اور 119 انڈرپاسز تعمیر کئے گئے ہیں۔ فور لین پر مشتمل اس موٹروے کی آسان تعمیر کیلئے اسے پانچ پیکجزمیں تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ موٹروے M-2 اسلام آباد پشاور موٹروے کے انٹرچینج ہکلہ سے شروع ہوکر قطبال فتح جنگ پنڈی گھیب ٹیرپ سکندرآباد، دائود خیل، عیسیٰ خیل اور عبدالخیل سے گزرتی ہوئی یارک کے قریب انڈس ہائی وے پر ختم ہوتی ہے۔ اس موٹروے کی تکمیل سے ڈیرہ اسماعیل خان شمالی پنجاب جنوبی خیبرپختونخوا اور بلوچستان کیلئے کاروباری مرکز کے طور پر ابھریگا۔ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی تکمیل سے یہاں کی زرعی اجناس کی ترسیل بہت آسان ہوجائے گی۔ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے نہ صرف سی پیک کے ویسٹرن کوریڈور کا حصہ ہے ،تعمیر سے ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ علاقوں کے عوام باآسانی 8گھنٹے والا سفر ساڑھے تین گھنٹے کا اسلام آباد تک رہ جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر