مریکا: کرسمس شاپنگ کے دوران ہلاک ہونیوالی لڑکی کے والدین کا احتجاج

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)مریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں کرسمس کی شاپنگ کے دوران ہلاک ہونے والی 14 سالہ لڑکی کے والدین نے لاس اینجلس پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کیے جانے کا مطالبہ کر دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 23 دسمبر کو کرسمس کی شاپنگ کے دوران اسٹور میں پولیس کی جانب سے فائرنگ سے لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ دکان کے چینجنگ روم میں تقریب کے لیے کپڑے دیکھ رہی تھی کہ اس دوران پولیس کی جانب سے کی گئی فائرنگ سے ہلاک ہو گئی۔امریکا میں پولیس کی فائرنگ سے فائرنگ سے 14سالہ لڑکی دوسری جانب واقعے کے حوالے سے لاس اینجلس پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ اسٹور میں مشتبہ شخص کی فائرنگ کی اطلاعات پر کارروائی کی گئی تھی۔لاس اینجلس پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ کارروائی میں مشتبہ شخص کو ہلاک کیا گیا، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔لاس اینجلس پولیس چیف نے لڑکی کی ہلاکت کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

 

 



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر