بھاری معاوضہ مانگنے والے اداکاروں کو کرن جوہر کا چیلنج

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کے نامور فلم ساز کرن جوہر نے بھاری معاوضہ مانگنے والے نئے اور کم تجربے کار اداکاروں کو کارکردگی دکھانے کا چیلنج دے دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کمپینئین تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کرن جوہر نے انکشاف کیا کہ وہ نئے اور کم تجربے کار اداکاروں کے بڑھتے ہوئے معاوضوں سے تنگ آچکے ہیں۔انہوں نے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اُن نئے اداکاروں نے اپنے معاوضوں میں اضافہ کیا جو اپنی گزشتہ فلم نہ چلنے یا ناکام ہونے کے حوالے سے خوب جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرانے اور منجھے ہوئے اداکاروں کے ساتھ معاہدے سمجھ آتے ہیں کیونکہ اُن کی فلمیں باکس آفس پر راج کرتی ہیں مگر نئے فنکار جب بیس سے تیس کروڑ روپے معاوضے کی بات کریں تو یہ بات میری سمجھ سے بالاتر ہوتی ہے۔کرن کا کہنا تھا کہ اگر کسی اداکار کو اتنا معاوضہ چاہیے تو وہ اپنی کارکردگی رپورٹ دکھائے اور خود کو باکس آفس پر کامیاب اداکار کے طور پر ثابت کرے، اس کے علاوہ کسی بھی وجہ سے اتنا زیادہ معاوضہ نہیں دیا جاسکتا۔دھرما پروڈکشن کی جانب سے اداکاروں کو مسترد نہ کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے فلم ساز نے کہا کہ پروڈکشن ہاؤس کی بہتری کے لیے ہم کسی بھی فنکار کو انکار نہیں کرتے، جو بہت زیادہ غلط ہے، ہاں! مگر میں اپنے تکنیکی اسٹاف کو زیادہ پیسے دینے کا حامی رہا ہوں کیونکہ اُن کی وجہ سے ہی فلم بہت خاص ہوتی ہے۔انہوں نے بغیر کسی پروڈکشن ہاؤس یا ہدایت کار کا نام لیے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کیوں کسی اداکار کو 15 کروڑ اور ایڈیٹر کو 55لاکھ روپے ادا کروں‘۔یاد رہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس نے بالی ووڈ انڈسٹری کو عالیہ بھٹ، اننیا پانڈے، جھانوی کپور جیسے اداکار دیے جبکہ اب وہ سنجے کپور کی صاحبزادی شانایا کو بھی اپنی نئی فلم ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں موقع دے رہے ہیں، جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے اس تقریب میں زویا اختر اور ریما کاگتی نے بھی گفتگو کی اور بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران متعدد بار بجٹ کی کٹوتی کرنا پڑتی ہے،اس پریشانی کو اداکار نہیں سمجھتے اور وہ اپنے بھاری معاوضے کے مطالبے پر ہی اڑے رہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر