اومی کرون تشویش کا باعث ہے، بائیڈن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومی کرون تشویش کا باعث ہے لیکن اس سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔کورونا کے پیش نظر وائٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں اسٹیٹ گورنرز اور ہیلتھ ایڈوائزرز نے شرکت کی۔اس موقع پر جو بائیڈن نے کہا کہ اومی کرون کے اثرات ابتدائی کورونا وباء کے جیسے نہیں ہیں، ویکسینیشن کے سبب اومی کرون سے متاثرہ افراد شدید بیمار نہیں ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب بھی لاکھوں افراد نے ویکسین نہیں لگوائی جس سے اسپتالوں میں داخلے بڑھ سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کی نئی لہر سے نمٹنے کی تیاریاں ہیں، امریکی پریشان نہ ہوں لیکن کورونا کے بڑھتے کیسز سے چند اسپتالوں پر بوجھ بڑھ سکتا ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انتظامیہ مفت ٹیسٹنگ کے علاوہ 50 کروڑ ٹیسٹنگ کٹس بھجوا رہی ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے سخت اور تیز تر اقدامات کریں گے۔خیال رہے کہ امریکا میں کورونا سے ریکارڈ 8 لاکھ 16ہزار اموات ہوچکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 20 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر