طالبان حکومت نے الیکشن کمیشن تحلیل کردیا

کابل (نیشنل ٹائمز): طالبان حکومت نے افغانستان کا الیکشن کمیشن تحلیل کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے افغانستان کا خود مختارالیکشن کمیشن اورالیکٹورل کمپلینٹ کمیشن تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں یہ دونوں ادارے غیرضروری تھے۔اگرمستقبل میں ضرورت ہوئی تو حکومت یہ ادارے بحال کردے گی۔طالبان حکومت نے وزارت پارلیمانی اموربھی ختم کردی ہے۔اس سے قبل طالبان خواتین کے امورکی وزارت بھی ختم کرچکے ہیں۔طالبان نے اگست میں اقتدار سنبھالا تھا۔اب تک کسی ملک نے طالبان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا ہے۔ اقوام متحدہ بھی طالبان کی نشست دینے کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر