شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

اسلام آباد(نیشن ٹائمز)قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خرابی پراسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے والدہ کے انتقال اور ان کی تدفین سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔سابق فاسٹ بولر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، والدہ کی نماز جنازہ H-8 میں آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔ٹوئٹر پر سابق کپتان وسیم اکرم سمیت دیگر کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے بھی شعیب اختر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر