ضرورت پڑی تو ایران کے جوہری پروگرام پر کل حملہ کرسکتے ہیں،نامزد اسرائیلی ائیرچیف

تل ابیب ((نیشنل ٹائمز):اسرائیلی فضائیہ کے نئے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کی جوہری تنصیبات پرآنے والے کل ہی کامیاب حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی کمان سنبھالنے والے میجرجنرل تومربار نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو اسرائیل کل کے روزایران کی جوہری تنصیبات پر کامیابی سے حملہ کرسکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں یہ فرض کرتا ہوں، یہ حملہ میرے وقت میں ہوگا اور میرے کندھے پہلے ہی اس ذمے داری کے بوجھ کو سمجھتے ہیں۔انھوں نے دعوی کیا کہ اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات کوکامیابی سے تباہ کر سکتا ہے۔ ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ہم وہاں،یہاں سے ایک ہزار کلومیٹر دور کچھ کرگزریں اور میں واپس وطن آجاں مگریہ کہنے کے قابل نہ ہوں کہ میں نے مشن مکمل کر لیا ہے۔تومر بار کا خیال ہے کہ اگر اسرائیل ایران پرحملہ کرتا ہے تو لبنان میں تہران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا حزب اللہ تل ابیب پر جوابی حملہ کرے گی۔مجھے یہ فرض کرنا ہے کہ وہ (حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ)خود بخود اندرآجائیں گے۔تیس سال سے انھوں نے اس حکم کا انتظارکیا ہے اور ایسا کوئی طریقہ نہیں ہے کہ وہ وہاں نہ ہوں اور سب سے زیادہ شدت کے ساتھ ہوں۔ ہمیں اس کے لیے تیار رہنا ہوگا۔بار کا کہنا تھاکہ بار نے زور دے کر کہا کہلبنان کے ساتھ ممکنہ تیسری جنگ کے نتیجے میں اسرائیل کی فتح ہوگی۔وہ ہماری طاقت کا تصور تک کرنا نہیں جانتے۔شاید وہ خصوصی فورسز لانے کی کوشش کریں گے یا گھر کے محاذ پر گولی چلائیں گے،لیکن اب ہم اس مرتبہ اس پیمانے پرنہیں ہیں۔ ہم اس بار ایک واضح فتح چاہتے ہیں، مگرکم وقت میں اور کم نقصانات کے ساتھ۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر