افغان طالبان نے پاکستانی فوج کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا

کابل / پشاور (نیشنل ٹائمز) افغان طالبان نے پاکستانی فوج کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے روک دیا ۔پاکستان اب تک افغان سرحد کے ساتھ 2600 کلومیٹر طویل باڑ لگا چکا ہے ۔عرب نیوز کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے بدھ کے روز سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ طالبان نے اتوار کو پاکستانی فوج کو ننگر ہار کی سرحد پر باڑ لگانے سے روکا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پر حالات کنٹرول میں ہیں اور کوئی کشیدگی نہیں ہے۔خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں طالبان جنگجوؤں کو سرحدی باڑ قبضے میں لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ موقع پر موجود سینئر طالبان حکام اپنی چیک پوسٹوں میں موجود پاکستانی فوج کے جوانوں کو باڑ نہ لگانے کی دھمکیاں دیتے ہوئے بھی نظر آئے۔ روئٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اس ویڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں کرسکی۔دوسری جانب طالبان کے ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ طالبان کے دو عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو بتایا کہ واقعے کے بعد پاکستانی فوج اور طالبان آمنے سامنے آگئے اور سرحد پر کشیدگی پیدا ہوگئی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، 20 نشستوں پر پولنگ جاری، ایک حلقے میں ووٹنگ ملتوی
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین
مزید جنگی جہاز نہ بھیجا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے: امریکی جنرل
ایرانی انفراسٹرکچر پر حملوں کا نتیجہ امریکی حاکمانہ نظام کی تباہی ہوگی، محمد مخبر
ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکا، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر