آج شب چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا

جدہ(نیشنل ٹائمز): چاند آج درمیانی شب میں خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا جس کی مدد سے قبلے کی سمت کا تعین بھی کیا جا سکے گا۔ سعودی عرب میں آج رات 3 بج کر 23 منٹ پر چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ یہ روح پرور منظر رواں برس آخری بار دیکھا جائے گا جب کہ اس سال پہلے بھی دو بار دیکھا جا چکا ہے۔سعودی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ فجر سے 2 گھنٹے قبل 89.54 اونچائی کے درجے پر ہوگا اور چاند کا روشن حصہ 87 فیصد ہوگا۔ یہ منظر مسجد حرام میں فجر کی اذان سے 2 گھنٹے 11 منٹ پہلے دیکھا جائے گا۔ جدہ میں فلکیاتی ایسوسی ایشن کے سربراہ انجینیر ماجد ابو زاھرہ کا کہنا ہے کہ چاند کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے دیگر ممالک میں رہنے والوں کے لیے خانہ کعبہ کی سمت کے تعین اور فلکیاتی حساب کتاب کو درست کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ماہر فلکیات نے العربیہ کو مزید بتایا کہ 24 گھنٹے میں چاند اوسطاً چھ درجے کے حساب سے جھکتا ہے۔ سال میں چاند 12 بار اپنا چکر لگاتا ہے مگر خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے کا منظر کم ہی ہوتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط، فوری نفاذ
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت
مفاہمت کا حتمی متن طے پاگیا، فریقین نے الیکٹرانک دستخط کر دیے: ایران کی تصدیق
امریکہ ایران معاہدے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل
معاہدہ امریکی ناکامی، جنگ میں فتح نے مذاکرات کی مضبوط بنیاد فراہم کی: باقر قالیباف
ایران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر