برطانیہ، کورونا کے مزید 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)برطانیہ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 90 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 15 ہزار 363 افراد اومی کرون کا شکار ہوئے۔رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں بوسٹر ڈوز لگوانے کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم اومی کرون ویرینٹ کےمتاثرین کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔وزیراعظم بورس جانسن نے تصدیق کردی ہے کہ کرسمس سے قبل مزید پابندیاں نہیں لگیں گی۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کرسمس کے بعد پابندیوں کے حوالے سے اقدامات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا، ضرورت پڑی تو پابندیاں لگائیں گے۔رپورٹس کے مطابق دو دن قبل بھی برطانیہ میں اومی کرون کے 8 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے۔دوسری جانب جرمنی نے برطانیہ کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے جہاں کورونا وائرس کا ویرینٹ اومی کرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوائی کمپنیاں برطانیہ سے محض انہی مسافروں کو جرمنی لاسکتی ہیں جو یا تو جرمن شہری ہیں یا پھر یہاں کے رہائشی ہیں، تاہم فلائٹس پر پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔ ریل اور بحری جہاز کے ذریعے سفر کرنے والوں پر بھی یہی پابندی لاگو ہوگی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر