جارج کلونی اپنے بچوں کو شرارتیں کیوں سکھاتے ہیں؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مشہور امریکی اداکار و ہدایتکار جارج کلونی نے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو والدہ کے ساتھ مذاق اور انہیں چھیڑنے کے لئے شرارتیں سکھاتے ہیں۔59سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جارج کلونی کا کہنا ہے کہ اپنے 3سالہ جڑواں بیٹا اور بیٹی کو شرارتیں سکھاتا ہوں تاکہ وہ اپنی والدہ امل کلونی کو تنگ کرسکیں۔ایک گفتگو میں جارج کلونی نے بتایا کہ مجھے مزہ آتا ہے اپنے بچوں کو شرارتیں سکھانے میں جس سے انکی والدہ کی توجہ بدلے۔ میں یہ سب کچھ امل کلونی کے ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لئے کرتا ہوں۔واضح رہے کہ 59 سالہ جارج کلونی اور 43 سالہ لبنانی نژاد برطانوی وکیل امل کلونی 2 بچوں کے والدین ہیں۔ ان کی شادی 2014 میں ہوئی اور ان کا شمار دنیا کی مشہور اور بااثر شخصیات میں کیا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر