عابد علی میں دل کی بیماری تشخیص؛ کرکٹر کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

کراچی(نیشنل ٹائمز): پاکستان کے مایہ ناز ٹیسٹ اوپنر عابد علی میں دل کی بیماری کی تشخیص ہونے کے بعد کرکٹر کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔عابد علی کو قائد اعظم ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں میچ کے تیسرے دن یو بی ایل گراؤنڈ پر خیبرپختونخوا کے خلاف سینڑل پنجاب کی جانب سے بیٹنگ کے دوران سینے میں تکلیف کی شکایت پر فوری طور پر امراض قلب کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان میں ایکیوٹ کرونری سینڈروم کی تشخیص ہونے پر ماہر امراض قلب نے ان کے علاج کی نگرانی کی۔دریں اثنا ماہرین امراض قلب کا کہنا ہے کہ عابد علی کو تشخیص ہونے والی بیماری میں دل کی ایک شریان بند ہونے کی صورت میں انجیو گرافی کے بعد براہ راست انجوپلاسٹی بھی ہوتی ہے، اگر تینوں شریانیں بند ہوں یا تو بائی پاس کی ضرورت پڑتی ہے۔مذکورہ طبی رائے کی روشنی میں عابد علی کا مزید کرکٹ کھیلنا کسی خطرے سے کم نہیں ہوگا۔ اس طرح پاکستان کے ایک بہترین کرکٹر سے محروم ہونا قومی کرکٹ کے لیے شدید دھچکہ ہوگا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر