ملالہ یوسفزئی کی شوہر کو وارننگ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے داڑھی کٹوانے کے بعد گھر نہ آنے کی وارننگ دے دی۔ٹک ٹاک پر جاری ایک ویڈیو میں ملالہ کو شوہر کے ہمراہ نئے سال کے کچھ منصوبے بناتے ایک گیم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔گیم کھیلنے کیلئے دونوں کو آئندہ برس کے لیے اپنا ایک منصوبہ بتانا ہے اور سامنے رکھے گلاس میں پین ڈالنا ہے، پین گلاس کے اندر گرنے کا مطلب ہاں اور باہر گرنے کا مطلب نہیں ہے۔ملالہ گیم کے آغاز میں اپنے جِم جانے کے حوالے سے کہتی ہیں لیکن اُن کا پین گلاس کے اندر نہیں جاتا۔دوسری باری پر ملالہ یوسفزئی کہتی ہیں کہ کیا عصر ملک کوداڑھی صاف کر لینی چاہیے اور نشانہ لگائے بغیر ہی پین کو باہر پھینک دیتی ہیں۔اسی لمحے ملالہ شوہر کو کہتی ہیں انہیں داڑھی کٹوانے کی اجازت نہیں اگر وہ ایسا کریں گے تو انہیں گھر چھوڑنا پڑے گا۔آخر میں ملالہ کہتی ہیں یہ بہت اہم ہے، جو لوگ یہ ویڈیو دیکھ رہے ہیں کیا انہیں اور حسن منہاج کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ملالہ فنڈ میں حصہ ڈالنا چاہیے ۔کھیل کے اختتام پر ملالہ نے سب کو سالِ نو پر بچیوں کی تعلیم کے لیے دل کھول کر رقم عطیہ کرنے کا پیغام دیا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر