پشاور(نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کو برتری حاصل ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست کا سامنا ہے۔بلدیاتی انتخاباتی کے ابتدائی نتائج میں جے یوآئی پچھلے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ملنے والی برتری ختم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع کی 65 تحصیلوں میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ابتدائی نتائج کے مطابق جمعیت علماءاسلام 11 تحصیل چیئرمین کی نشستوں کے ساتھ آگے ہے ۔
خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کو برتری، پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست



