فلم ’83‘ میں پاکستانیوں کو ایک خاص سین بہت پسند آئے گا، رنویر سنگھ

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی وڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ دنوں میں ریلیز ہونے والی فلم ’83‘ میں پاکستانیوں کے لیے ایک خاص لمحہ (سین) ہے جسے دیکھ کر وہ ضرور خوش ہوں گے۔
رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنی نئی آنے والی فلم ’83‘ کی تشہیر کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران دونوں فنکاروں نے فلم سے متعلق متعدد سوالوں کے جواب دیے۔پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی صحافی کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ فلم ’83‘ میں ایک ایسا خاص لمحہ ہے جسے دیکھ کر پاکستانی بہت خوش ہوں گے، اس خاص لمحے کے بارے میں ابھی نہیں بتا سکتا، کچھ دنوں بعد فلم دیکھ کر آپ میری اس بات کو یاد کریں گے۔رنویر سنگھ نے کہا کہ فلم میں موجود وہ خاص لمحہ میرے لیے بھی بہت خاص ہے، دراصل فلم ’83‘ ایسے لمحات سے بھرپور ہے، فلم کو بچے، بوڑھے، جوان ہر عمر کے افراد دیکھ سکتے ہیں لیکن کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ بہت مزے دار فلم ثابت ہوگی۔خیال رہے کہ بھارت میں کھلاڑیوں سمیت مشہور شخصیات کی زندگی پر فلم بننا کوئی نئی بات نہیں، اس سے پہلے بھی سابق کپتان ایم ایس دھونی اور اداکار سنجے دت سمیت متعدد فوجی اہلکاروں، بزنس مین کی زندگیوں پر درجنوں فلمیں بن چکی ہیں اور اب بھارت کو پہلی بار کرکٹ کی دنیا میں عالمی چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کپل دیو کی زندگی پر فلم بن رہی ہے جس میں رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈکون سمیت دیگر بھی جلوہ گر ہوں گے۔بھارت نے پہلی بار کپل دی کی کپتانی میں کرکٹ ورلڈ کپ 1983 میں اپنے نام کیا تھا اور ان کی فلم میں بھی یہی کہانی دکھائی گئی ہے جب کہ ان کی نجی زندگی کو بھی فلم کے ذریعے دکھایا گیا ہے جس میں اداکار رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور فلم میں ان کی اہلیہ اداکارہ دپیکا پڈوکون کپل دیو کی بیوی ہیں۔ فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جبکہ اس کی ریلیز 24 دسمبر کو شیڈول ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر