کام کے دباؤ اورمالی پریشانیوں سے فالج کا خطرہ 30 فیصد بڑھ جاتا ہے، تحقیق

اسٹاک ہوم(نیشنل ٹائمز): 21 ممالک میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد پر کی گئی ایک طویل تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کام کے دباؤ اور مالی پریشانیوں کی وجہ سے دل کی بیماریوں اور فالج کا خطرہ 30 فیصد تک زیادہ ہوجاتا ہے۔اس تحقیق کےلیے 2002ء میں شروع ہونے والے ’’دی پرسپیکٹیو اربن رُرول ایپی ڈیمیولوجی‘‘ (PURE) نامی بین الاقوامی مطالعے سے حاصل شدہ اعداد و شمار استعمال کیے گئے۔ ’’پیور‘‘ کے نام سے شہرت رکھنے والا یہ مطالعہ آج بھی جاری ہے جس میں اب تک پاکستان سمیت 26 ملکوں کے دو لاکھ سے افراد شامل ہوچکے ہیں۔تازہ تحقیق یونیورسٹی آف گوٹنبرگ، سویڈن کی پروفیسر انیکا روزن گرین کی قیادت میں 21 ملکوں کے دو درجن سے زیادہ ماہرین نے انجام دی جس کے نتائج آن لائن ریسرچ جرنل ’’جاما نیٹ ورک اوپن‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئے ہیں۔ان تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ اس تحقیق کےلیے جن 21 ممالک کا انتخاب کیا گیا ان میں سے پانچ کم آمدنی والے، بارہ اوسط آمدنی والے، اور چار زیادہ آمدنی والے ممالک تھے۔مجموعی طور پر ان تمام ملکوں سے 118,706 مرد و خواتین کے اعداد و شمار استعمال کیے گئے جن کی عمر 35 سے 70 سال تھی جبکہ ’’پیور‘‘ مطالعے کے آغاز پر وہ صحت مند اور اوسطاً 50 سال کے تھے۔ان تمام افراد میں عمومی صحت کے ساتھ ساتھ ان کی مالی حیثیت اور اعصابی تناؤ مدنظر رکھتے ہوئے یہ معلوم کیا گیا کہ آئندہ چند سال میں انہیں کون کونسی بیماریاں ہوئی اور وہ صحت کے حوالے سے کن کن مسائل کا شکار ہوئے۔محتاط تجزیئے سے معلوم ہوا کہ مسلسل کام کے دباؤ اور مالی پریشانیوں میں مبتلا رہنے والے لوگوں میں 10 سال کے دوران دل اور شریانوں کے امراض کا امکان، ان مسائل کا سامنا نہ کرنے والوں سے 24 فیصد زیادہ جبکہ فالج کا امکان 30 فیصد تک زیادہ تھا۔اگرچہ اس سے پہلے کی تحقیقات میں بھی اعصابی تناؤ اور مالی مسائل کا مختلف امراضِ قلب اور فالج سے واضح تعلق سامنے آچکا ہے لیکن یہ تمام تحقیقات ایسے لوگوں پر کی گئی تھیں جو پہلے ہی دل کی کسی نہ کسی بیماری کے شکار تھے۔یہ پہلا موقع ہے کہ جب صحت مند افراد کو مالی پریشانیوں اور کام کے دباؤ کی بناء پر دل اور شریانوں کی بیماریوں میں مبتلا ہوتے دیکھا گیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ایسے لوگوں کی شرح اتنی زیادہ ہے کہ اسے نظرانداز بھی نہیں کیا جاسکتا۔وہ کون کونسے عوامل ہیں جو اس پورے عمل میں امراضِ قلب اور فالج کی وجہ بنتے ہیں؟ اس بارے میں فی الحال ابتدائی نوعیت کی کچھ مبہم معلومات ہمارے پاس موجود ہیں۔البتہ انہیں پوری درستگی اور اعتماد کے ساتھ جاننے کےلیے مزید تفصیلی تحقیق کی ضرورت پڑے گی۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر