سال ختم ہونے سے پہلے 5 کلو وزن کم کریں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اضافی چربی، اضافی وزن یا موٹاپا، اگر آپ بھی ان مسائل سے دوچار ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ نئے سال کی آمد سے قبل صحت مندانہ طریقے سے 5 کلو وزن کم کر کے سب کو حیران کر دیں۔نئے سال کے آنے میں دو ہفتوں سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، اس دوران آرام سے نیوٹریشنسٹس کی جانب سے تجویز کیے گئے ڈائٹ پلان کا استعمال کرتے ہوئے باآسانی 5 کلو وزن کم کیا جا سکتا ہے جو کہ نہایت آسان طریقہ ہے۔ماہر غذائیت ڈاکٹر عائشہ ناصر کے مطابق اگر مندرجہ ذیل بتائے گئے ڈائٹ پلان پر باقاعدگی سے عمل کر لیا جائے تو نئے سال کے آغاز پر آپ من پسند کپڑے پہننے کے قابل ہو جائیں گے۔ڈائیٹ پلانرات سونے سے قبل ایک چٹکی اجوائن، ایک چٹکی سونف اور ایک انچ دار چینی کا ٹکرا ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھ دیں، صبح نہار منہ اس پانی کو پی لیں۔اس کے بعد 8 سے 9 بجے ناشتہ کر لیں، ناشتے میں نیم گرم دودھ کا ایک گلاس اور 7 بادام (دو اخروٹ کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے) کا استعمال کر لیں۔اگر دودھ پینا پسند نہیں تو براؤن بریڈ کے ایک سلائس کے ساتھ ایک انڈے کا آملیٹ بھی لیا جا سکتا ہے۔اب 11 بجے کے قریب ایک کینو، مالٹا یا موسمی کھا لیں۔دوپہر میں کھانے کے لیے کچی سبزیوں کا سلاد ( چنوں اور مٹر سے پرہیز کریں)، آدھی روٹی ( چپاتی، 40 گرام کی روٹی ) کسی بھی سبزی یا سالن کے ساتھ کھائی جا سکتی ہے، ( دال اور آلو منع ہیں)۔روٹی کا استعمال نہ کرنے والے افراد سلاد اور صرف دال کھا سکتے ہیں، اس ڈائٹ پلان میں چاول بالکل منع ہیں۔شام کے وقت کسی بھی قہوے کا استعمال کیا جا سکتا ہے یا ایک انچ ادرک کا ٹکرا ابال کر اس قہوے میں ایک چمچ شہد شامل کر کے پی لیں۔اب رات کے کھانے مرغی کے گوشت سے بنے ہوئے دو کباب کھا لیں، کباب صرف ناریل کے تیل میں ہی فرائی کریں۔رات سونے سے قبل دو چمچ اسپغول کے چمچ دو گلاس نیم گرم پانی میں شامل کر کے پی لیں۔اس ڈائٹ پلان کے دوران دن میں کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی کا استعمال لازمی کریں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر