نینا گپتا کا فلم کے آڈیشن سے متعلق دلچسپ انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نینا گپتا نے مشہور فلم ’فلم بدھائی ہو‘ کے آڈیشن سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔نینا گپتا ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں بطور مہمان امیتابھ بچن کے ساتھ شریک ہوئیں۔ اس موقع پر 1980 کے عشرے کی معروف اداکارہ نے ایک دلچسپ واقعہ میزبان اور ناظرین سے شیئر کیا۔نینا گپتا کے پاس بیٹی کی پیدائش کے لیے آپریشن کرانے کی رقم بھی نہ تھی62 سالہ نینا گپتا نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے 2018 کی اپنی فلم ’بدھائی ہو‘ کی آڈیشننگ کے بارے میں بتایا، کہ انھوں نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے آڈیشن کے لیے گھر میں کام کرنے والی ملازمہ کے کپڑے پہنے۔ان کا کہنا تھا کہ جب فلم کے ڈائریکٹر امیت شرما سے ان کا سامنا ہوا تو انھوں نے مجھے اپنے آفس میں بلایا، میں گئی تو ان کے اسسٹنٹ سے پوچھا، جس قسم کا رول ہے اس کے لیے میں کیا پہن کر جاؤں، تاکہ ان کو لگے کہ میں یہ کیریکٹر جیسی لگتی ہوں۔اسسٹنٹ نے کہا کہ کسی مڈل کلاس جیسا رول ہے، شلوار قمیض پہن لیں، جس پر میں نے کہا کہ ٹھیک ہے۔ اس کے بعد میں نے اپنے گھر کی باورچن (خاتون کک) کی شلوار قمیض پہنی اور پہنچ گئی اور کہا کہ سر یہ ٹھیک لگ رہی ہے؟ یہ کپڑے میں نے اپنی ملازمہ کے پہنے ہیں۔ میری اس بات سے وہ کافی متاثر ہوئے۔ویوین رچرڈز کی عاجزی و انکساری اور انسانیت نے بہت متاثر کیا،امیتابھ بچن نینا گپتا کی اس گفتگو کو خاصی دلچسپی سے سنتے اور مسکراتے رہے۔نینا نے مزید کہا کہ بعد میں مجھے پتہ چلا کہ ایوشمان جنھوں نے خود بتایا کہ انھوں نے منع کیا تھا کہ نینا کو کاسٹ نہ کریں، کیونکہ وہ کیریکٹر کے مطابق ماں نظر نہیں آئیں گی۔امیتابھ بچن نے نینا گپتا کے اس انکشاف پر زور سے تالیاں بجائیں اور کہا کہ فلم سازوں نے نینا کی مختصر فلم کھجلی کو دیکھ کر انھیں ’بدھائی ہو‘ میں کاسٹ کیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر