منی لانڈرنگ کیس؛ جیکولین کے کیریئر پر برے سائے منڈلانے لگے

ممبئی(نیشنل ٹائمز): اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا منی لانڈرنگ کیس میں ملوث دھوکے باز شخص سکیش چندرشیکھر کے ساتھ تعلقات کا اثر ان کے کیر یئر پر بھی پڑنے لگا ہے جس کی وجہ سے ان کا کام متاثر ہورہا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں ملوث سکیش چندر شیکھر کے ساتھ تعلقات اور اس سے کروڑوں روپے کے تحائف لینے کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے سرخیوں میں ہیں۔اور اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ جیکولین کا سکیش چندر شیکھر کے ساتھ نام سامنے آنے کے بعد انہیں فلم سے ہاتھ دھونا پڑگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جیکولین فرنینڈس پون کلیان کی تیلگو فلم کا حصہ تھیں لیکن اب انہیں فلم سے نکال دیا گیا ہے۔تاہم فلم کے ہدایت کار کرش جگرلامودی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے فلم سے باہر ہونے کا سکیش چندر شیکھر کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے جیکولین کی فلم سے باہر ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جیکولین شوٹنگ کی تاریخ کے مسائل کی وجہ سے فلم کرنے سے قاصر تھیں اس لیے وہ فلم سے باہر ہوگئیں اور ہم نے ان کی جگہ اداکارہ نرگس فخری کو کاسٹ کرلیا۔انہوں نے میڈیا پر بھڑکتے ہوئے کہا کہ میڈیا غیر ضروری طور پر ایک پرانے معاملے کو ایسے وقت میں اٹھارہاہے جب اداکارہ خبروں میں ہیں۔ میں دوبارہ کہتا ہوں کہ جیکولین کو فلم سے نکالنے کا معاملہ ایک سال پہلے ہوا تھا۔واضح رہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی کا دھوکے بازی اور بھتہ خوری میں ملوث مجرم سکیش چندر شیکھر سے کروڑوں کے تحائف لینے کا انکشاف ہوا تھا۔ اسی کیس کے سلسلے میں اداکارہ سے کئی بار پوچھ گچھ بھی کی جاچکی ہے۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر