صنعتوں کو گیس کی بندش، اپٹما کا وزیرِ اعظم عمران خان کو خط

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)صنعتوں کو گیس کی بندش کے معاملے پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو خط لکھا گیا ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم صاحب وقت دیں، آپ کو حقائق سے آگاہ کریں گے۔اپٹما کا خط میں کہنا ہے کہ پنجاب کی صنعتوں کو گزشتہ شام سے گیس سپلائی معطل کر دی گئی ہے، پنجاب کی برآمدی صنعت کو گیس کی قیمت اور لوڈ شیڈنگ سے دہرے مسائل کا سامنا ہے۔خط میں اپٹما کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل کی 70 فیصد صنعت پنجاب میں ہے، خیبر پختون خوا اور سندھ کی صنعت کے مقابلے میں گیس کی قیمت زیادہ اور لوڈ شیڈنگ بھی ہے۔آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا اپنے خط میں مزید کہنا ہے کہ گیس کی بندش سے 80 فیصد صنعت مکمل بند ہو جائے گی۔وزیرِ اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں اپٹما کا مزید کہنا ہے کہ گیس کی بندش کے باعث برآمدات کو شدید دھچکا لگے گا۔خط میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے وزیرِ اعظم کو یہ بھی بتایا ہے کہ صنعتوں کی بندش سے بڑی تعداد میں ملازمین فارغ کر دیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر