وہ وقت بھی آئے گا جب لوگ نوکریاں ڈھونڈنے یہاں آئیں گے، وزیراعظم

اسکردو(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ بھی وقت آئے گا کہ لوگ یہاں روزگار ڈھونڈنے آئیں گے۔وزیراعظم عمران خان نے اسکرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے غربت کم کرنا ہمارامشن ہے، پسماندہ علاقوں میں ترقی لانامیرانظریہ ہے، سارےگلگت بلتستان کےہرگھرانےکےپاس دس لاکھ کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت آنے کے بعد یو این ڈی پی کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تیزی سے غربت کم ہوئی، جب تک غریب کو اوپر لے کر نہیں آتا ملک ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان میں امیر امیر سے امیرتر اور غریب غریب سے غریب تر ہو گیا، یہ معاشی ناانصافی ہے۔عمران خان نے کہا کہ گلگت بلتستان دنیا کے پہاڑی علاقوں میں سب سے خوبصورت ہے، سیاحت گلگت بلتستان کا اثاثہ بن سکتا ہے، یہاں سے لوگ اتنی دور نوکریوں کےلیے جاتے ہیں ، اب آپ کو کہیں نہیں جانا پڑے گا بلکہ یہ بھی وقت آئے گا کہ لوگ یہاں آپ کے پاس نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے اپنی زمین کا دھیان رکھنا ہے، باہر سے لوگ آکر آپ کی زمین مہنگے داموں خریدیں گے، اسے ریزورٹس بنائیں گے، اسکردو ایئرپورٹ کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی سیر و تفریح کےلیے گلگت بلتستان آئیں گے، سوئٹرز لینڈ 70 ارب ڈالر کما سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں، ہم صرف گلگت بلتستان کی سیاحت سے 30، 40 ارب ڈالر بناسکتے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ نے اس ملک کو بے پناہ نعمتیں بخشی ہیں، ہم نے اللہ کی دی ہوئی کسی نعمت کا فائدہ نہیں اٹھایا، گلگت بلتستان کو آزاد کشمیر سے بھی منسلک کررہے ہیں، ایئرپورٹ کے ذریعے بین الاقوامی سیاحت بڑھے گی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر