امریکی کانگریس میں اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظور کرلیا گیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز): امریکی ایوان نمائندگان نے مسلم رکن الہان عمر کی جانب سے پیش کیے جانے والا اسلامو فوبیا کے خلاف بل کو منظور کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پناہ گزین مسلمان ہونے کی حیثیت سے تنقید اور دھمکیوں کا سامنا کرنے والی ڈیموکریٹک کی رکن اسمبلی الہان عمر کا اسلاموفوبیا کے خلاف بل امریکی کانگریس نے منظور کر لیا۔ بل کے حق میں 219 ارکان نے ووٹ دیا جبکہ مخالفت میں 212 ووٹ پڑے۔الہان عمر کو بل پیش کرنے میں بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ایک ری پبلکن رکن کانگریس اسکاٹ پیری نے الہان پر دہشتگرد تنظیم سے تعلق کا الزام بھی لگایا تاہم بل منظور ہونے کے بعد اسکاٹ پیری کے الفاظ ایوان کی کارروائی سے حذف کردیئے گئے۔بل کا نام ‘بین الاقوامی اسلاموفوبیا کا مقابلہ’ ہے۔ یہ بل گذشتہ کئی ماہ سے ایوانِ نمائندگان کی اُمورِ خارجہ کمیٹی میں موجود تھا مگر حال ہی میں چند دنوں کے واقعات کے باعث بل پر دوبارہ بحث شروع ہوئی۔اس بل کا مقصد ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے تحت ایک خصوصی نمائندے کا تعین کیا جائے جس کی تعیناتی صدر کریں گی اور جو دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کے واقعات کو رپورٹ کر کے امریکی محکمہ خارجہ کے علم میں لائے گا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر