اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذیابیطس اور بلڈپریشر جیسے امراض میں مبتلا افراد کو کورونا وائرس اور اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے درمیان محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور اپنی صحت کو ہر قیمت پر ترجیح دینی چاہیےدنیا بھر میں اومیکرون کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ماہرین لوگوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ جلد از جلد مکمل ویکسین لگوائیں اور باقاعدگی سے ورزش کرکے اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور غذا کھا کر اپنی قدرتی قوت مدافعت میں اضافہ کریں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بروقت اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھانے سے آپ کی قدرتی قوت مدافعت میں اضافہ یقینی ہوگا۔کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کو فضائی آلودگی سے خطرہ؟ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے شکار لوگوں میں قوت مدافعت کی سطح کم ہوتی ہے، انہیں اپنی شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے، اپنے ڈاکٹروں سے ملنے، ضرورت کے مطابق انسولین لینے، خود کو ویکسین لگوانے کی ضرورت ہوتی ہے، اس کے علاوہ انہیں اپنے وزن کا خیال رکھنا چاہیے اور باقاعدگی سے ورزش کرنی چاہیے۔
موٹاپا کورونا وائرس اور اومیکرون کی صورت میں شدید بیماری کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے، موٹاپا اور ذیابیطس کا مجموعہ خاص طور پر مہلک ہے لہٰذا ماہرین ذیابیطس کے شکار لوگوں کو اپنا وزن بھی کنٹرول میں رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔بھنڈی میں کینسر کا علاجماہرین کا کہنا ہے کہ موٹاپے کا ہونا آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے جس کی وجہ سے آپ کئی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں، اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو آپ کو کورونا وائرس اور اومیکرون کے ہونے کے امکانات زیادہ ہوسکتے ہیں۔آپ کی خوراک آپ کو انفیکشن اور بیماریوں سے بچانے میں بھی بڑا کردار ادا کر سکتی ہے، وائرس سے بچنے کے لیے اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور غذا تجویز کی جاتی ہے۔ماہرین نے کہا کہ اپنی خوراک میں گری دار میوے، پھل اور سلاد جیسے اینٹی آکسیڈنٹس کو شامل کریں۔ اینٹی آکسیڈنٹس بنیادی طور پر آپ کے ڈی این اے کو نئے قسم کے نقصانات سے روکتے ہیں۔ذیابطیس کے مریضوں کیلئے کونسے پھل مفید ہیں؟ماہرین نے مزید کہا کہ براہ کرم اپنی صحت کا خیال رکھیں اور اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق خوراک لیں تاکہ اومیکرون سے بچ سکیں۔
ذیابیطس کے مریض اومیکرون سے کیسے بچ سکتے ہیں؟



