انجیر کھانے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خشک میوہ جات میں مفید ترین پھل انجیر جنت کا پھل بھی کہلاتا ہے، انجیر کمزور اور دبلے لوگوں کے لیے وزن بڑھانے اور وزن میں کمی لانے کے خواہش مند افراد کے لیے بھی یکساں موزوں ہے جبکہ اس کے استعمال کے صحیح استعمال کے نتیجے میں مجموعی صحت پر بے بہا فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ماہرین غذائیت کے مطابق انجیر کے 100 گرام میں 239 کیلوریز ، 3.1 گرام پروٹین ، 53 گرام کاربوہائیڈریٹس ، 53 گرام شوگر ،1.2 گرام فیٹ، 12 گرام فائبر پایا جاتا ہے۔چکوترے کے صحت پر منفی اثراتغذائی ماہرین کے مطابق انجیر جسم سے خون کی کمی دور کر کے اسے پر کشش اور چہرے کو سفید و سرخ رنگت دیتی ہے، انجیر میں پروٹین، معدنی اجزاء، شوگر، کیلشیم، فاسفورس، وٹامن اے، کے اور سی کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جبکہ وٹامن بی اور ڈی قلیل مقدار میں پایا جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق انسانی مجموعی صحت براہ راست معدے اور آنتوں سے جڑی ہوتی ہے، انجیر پیٹ کی بیماریوں خصوصاً قبض کے لیے نہایت مفید ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق انجیر صحیح طریقے سے کھانا بہت اہمیت رکھتا ہے، اس میں فائبر کی بھی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے اس کے باوجود بھی خشک انجیر یا تازہ پھل انجیر کے ایک دن میں کم از کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 5 دانے کھانے چاہئیں۔ماہرین کے مطابق وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کو دن میں زیادہ سے زیادہ 3 دانے انجیر کے ناشتے اور دوپہر کے کھانے کے درمیان کھالینے چاہئیں، اس طرح انجیر کھانے کے نتیجے میں وزن میں کمی وا قع ہوتی ہے جبکہ انجیر کو دودھ کے ساتھ شیک یا پھر دودھ میں ابال کر کھانے سے وزن میں واضح اضافہ ہوتا ہے اور خون کی کمی اور چہرے کی پیلاہٹ دور ہوتی ہے۔ انجیر کے استعمال کے صحت پر حاصل ہونے والے دیگر فوائد:بخار کی حالت میں مریض کا منہ بار بار خشک ہوجاتا ہو تو انجیر کا گودا منہ میں رکھنے سے منہ سوکھتا نہیں۔انجیر گردے اور مثانے میں موجود پتھری تحلیل کر دیتی ہے۔انجیر کو پانی میں بھگو کر رات بھر کے لیے رکھ دیں اور صبح نہار منہ کھائیں، اس عمل سے دائمی قبض دور ہو جائے گی ۔سردیوں میں بچوں کو خشک انجیر کھلانا اُن کی نشوونما کے لیے بے حد مفید ہے۔گاجر کن افراد کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے؟کھانسی، دمہ اور بلغم کے لیے انجیر انتہائی مفید ہے۔انجیر کا باقاعدہ استعمال سر کے بالوں کوبھی دراز کرتا ہے۔تحقیق کے مطابق اسے شوگر کے مریض بھی اپنی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر