آئی جی اسلام آباد کی پوری ٹیم تبدیل ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کا بھی تبادلہ کر دیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آ باد پولیس کے نئے انسپکٹر جنرل ( آئی جی ) محمد احسن یونس نے اپنی پوری ٹیم ہی تبدیل کروا دی۔تفصیلات کے مطابق نئی ٹیم کے لیے ڈی آئی جی، ایس ایس پی اور ایس پی عہدے کے 11 افسران تبدیل کر دیے گئے جبکہ پنجاب سے 9 افسران اسلام آباد تعینات کرا دیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق گریڈ20 کے افسر محمد سلیم کو تبدیل کرکے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ گریڈ20 کے افسر وقار الدین سید کی خدمات حکومت گلگت بلتستان کےسپرد کی گئی ہیں۔ دو نوں افسران نے احسن یونس کی تقرری کی وجہ سے یہ تبادلہ کرایا جو ان سے جو نیئر ہیں۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں تعینات گریڈ 20 کے افسر اویس احمد اور پنجاب حکومت میں تعینات گر یڈ 20 کے افسر جہانزیب نذیر خان کو تبدیل کرکے اسلام آ باد پولیس میں تعینات کر دیا گیا ہے۔پولیس گریڈ 19 کے 5 افسر بھی تبدیل کیے گئے ہیں، فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) فرخ رشید کو تبدیل کرکے گلگت بلتستان بھیج دیا گیا ہے جبکہ محمد سلیمان کی خدمات حکومت خیبر پختونخوا کے سپرد کر دی گئی ہیں۔سر فراز خان ورک کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ عرفان طارق کی خدمات بھی خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر