پہلا ٹی ٹوینٹی؛ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے ہرا دیا

کراچی(نیشنل ٹائمز): ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے 200 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان نے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 63 رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ شاندار بلے بازی پر حیدر علی مین آف دی میچ رہے۔ویسٹ انڈیز کے اوپننگ بیٹر شائے ہوم اور برینڈن کنگ ہدف کے حصول کے لیے کریز پر آئے۔ محمد نواز نے دوسرے ہی اوور میں پاکستان کو پہلی کامیابی برینڈن کنگ کی صورت میں دلادی۔ 33 کے اسکور پر محمد وسیم نے نکولس پورن کو کلین بولڈ کردیا۔40 رنز پر محمد وسیم نے ہی پاکستان کو تیسری کامیابی ملی، 59 رنز پر شائے ہوم کو شاداب خان نے شکار کرلیا۔ 60 رنز پر ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی۔79 رنز پر ڈومینک ڈریکس کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا، روومین پاول نے شاہینوں کے سامنے تھوڑی مزاحمت دکھائی لیکن 88 کے مجموعی اسکور پر وہ بھی ہمت ہار گے۔ وہ 23 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔اس موقع پر روماریو شیپرڈ اور اوڈین اسمتھ نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی، دونوں نے ٹیم کے اسکور 134 رنز تک پہنچادیا لیکن دونوں کو شاہین شاہ اور محمد وسیم نے ٹھکانے لگایا۔ ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ 137 رنز پر گری، اوشانے تھامس کو بھی محمد وسیم نے آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر محمد وسیم رہے، جنہوں نے 4 اوورز میں 40 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں، شاداب خان نے 3 جب کہ محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی۔پاکستان کی شاندار بیٹنگویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان بیٹنگ کے لیے آئے، پاکستان کو پہلے ہی اوور میں بابر اعظم کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا، جس کے بعد فخر زمان نے رضوان کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھایا۔35 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان کو شیپرڈ نے آؤٹ کردیا۔ فخر زمان نے 10 رنز بنائے، جس کے بعد حیدر علی میدان میں اترے۔ دونوں نے پاکستان کے اسکور کو آگے بڑھایا۔ محمد رضوان نے 34 گیندوں پر شاندار ففٹی بنائی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر