رانا شمیم کا اصل بیان حلفی لندن سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا اصل بیان حلفی اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوگیا ہے۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم توہین عدالت کیس مین بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، رانا شمیم کا اصل بیان حلفی عدالت عالیہ کو موصول ہوگیا ہے۔رانا شمیم کا اصل بیان حلفی نجی کورئیر سروس کے ذریعے لندن سے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو موصول ہوا ہے، رجسٹرار ہائی کورٹ نے سربمہر لفافے کو ایک اور سیل لگا دی۔لفافے پر کنفیڈینشل کے علاوہ لکھا ہے کہ اسے صرف چیف جسٹس کھول سکتے ہیں، رانا شمیم کے بیان حلفی کو سربمہر لفافے میں آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 13 دسمبر تک اصل بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا تھا تاہم سماعت کے دوران رانا شمیم نے آج متفرق درخواست کے ذریعے عدالت کو بتایا تھا کہ 9 دسمبر کو لندن سے بیان حلفی بھیجا گیا ہے، کورئیر رجسٹرار ہائی کورٹ کے نام پر کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر