ملک میں ناانصافی اور غیر مساوی ترقی سے انتشار پھیلتا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرپشن قانون کی حکمرانی نہ ہونےکی علامت ہے، قانون پرعمل نہ ہونے سے کرپشن جنم لیتی ہے۔ اسلام آباد پالیسی ریسرچ نسٹیٹیوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب کہا جا رہا تھا پاکستان ایشیا کا کیلیفورنیا بننے جا رہا ہے، پاکستان ایشیا میں بڑی تیزی سے ترقی کر رہا تھا، پھر ہم نے اپنے ملک کا زوال بھی دیکھا، مسائل کے حل کیلئے ہمیں لیڈر شپ کی کمی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپشن قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی علامت ہے، تمام مسائل کا حل قانون کی حکمرانی میں ہے، جمہوریت وہیں مستحکم ہوتی ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے، قانون کی حکمرانی جرائم پیشہ افراد کو آگے بڑھنے سے روکتی ہے، کسی بھی ملک میں قانون پر عمل نہ ہونے سے نقصان ہوتا ہے، قانون پرعمل نہ ہونے سے کرپشن جنم لیتی ہے، مسائل کی سب سے بڑی وجہ قانون کی حکمرانی کا نہ ہونا ہے،عمران خان نے کہا کہ کوئی مذہب دہشتگردی کی اجازت نہیں دیتا، دنیا بھر میں اسلاموفوبیا کے ذمہ دار ہم نہیں ہیں، مغرب میں تھنک ٹینکس کہتے تھے پاکستان خطرناک ملک ہے، ہمارے ملک کی بہتر انداز میں ترجمانی نہیں کی گئی، کوئی بھی شخص آسانی سے پاکستان کے اچھے اور برے ہونے کی رائے دے دیتا ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے 80 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، ہمیں اپنے ملک کی دفاع کے لیے بہتر انداز میں موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ کوئی بھی ملک محفوظ نہیں ہوسکتا جہاں چھوٹا سا طبقہ امیر ہوتا جائے اور باقی لوگ پیچھے رہ جائیں، وہ بھی ملک محفوظ نہیں ہوتا جہاں ایک علاقہ، یا دو تین شہروں میں ترقی ہو لیکن باقی ملک یا صوبہ پیچھے رہ جائے، انتشار کی یہی وجہ ہوتی ہے، ناانصافی اور غیر مساوی ترقی کی وجہ سے لوگ کھڑے ہوجاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر