اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)لندن میں کورونا وائرس کے ویرینٹ اومی کرون کے پیش نظر ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ نے کرسمس پارٹی منسوخ کردی۔برطانوی ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون پھیلنے کی موجودہ شرح برقرار رہی تو رواں ماہ کے آخر تک 10 لاکھ سے زائد افراد ویرینٹ سے متاثر ہوسکتے ہیں۔برطانوی ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کے مطابق اومی کرون کے خلاف کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز 75 فیصد تک مؤثر ہے۔اس سے قبل رواں ہفتے کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کیسز میں اضافے پر برطانیہ میں پلان بی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا تھا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ اومی کرون کیسز کی تعداد سامنے آنے والے کیسز سے کہیں زیادہ ہے۔ پرانی پابندیاں پھر نافذ کی جارہی ہیں، پیر سے جن ورکرز کیلئے گھر سے کام کرنا ممکن ہے وہ گھر سے ہی کام کریں۔ تھیٹر اور سینما میں ماسک کا استعمال کیا جائے گا۔ آئندہ ہفتہ سے نائٹ کلب اور رش والے مقامات پر جانے کیلئے کووڈ پاس دکھانا لازمی ہوگا۔
کورونا کیسز، ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کی کرسمس پارٹی منسوخ



