کیا کترینہ نے اپنی شادی کے 75 فیصد اخراجات خود برداشت کیے؟

ممبئی: (نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ کترینہ کیف نے اپنی شادی کے 75 فیصد اخراجات خود برداشت کیے۔حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کے شادی کے اخراجات کو لے کر بھارتی میڈیا میں کئی باتیں گردش کررہی ہیں۔کترینہ کیف وکی کوشل کے ساتھ 9 دسمبر کو راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کے انتہائی شاندار سکس سینسز فورٹ باروارہ ہوٹل میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی پر 4 کروڑ روپے کی لاگت آئی۔ہ : وکی کوشل نے کترینہ کیف کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟تاہم بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ کترینہ کیف اپنی شادی کے 75 فیصد اخراجات خود برداشت کررہی ہیں، جب کہ وکی کوشل اخراجات کا 25 فیصد ادا کررہے ہیں۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ جس ہوٹل میں دونوں کی شادی ہوئی وہ انہیں مفت فراہم کیا گیامیڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف بظاہر زیادہ تر چیکس پر خود دستخط کررہی ہیں جن میں مہمانوں کے سفری اخراجات، سکیورٹی انتظامات سمیت متعدد اخراجات شامل ہیں۔ تاہم ایک بھارتی ویب سائٹ نے ان تمام دعووں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں سے کوئی بھی بات درست نہیں۔وہیں دوسری جانب ابھی تک کترینہ کیف یا وکی کوشل کی جانب سے بھارتی میڈیا کے ان دعووں کے حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر