مشقیں جوانوں کی جنگی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں چونڈہ کے قریب چوکی کا دورہ کیا، گوجرانوالہ کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا اور کہا کہ مشقیں جوانوں کے اعتماد و ہم آہنگی اور جنگی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کے علاقے چونڈہ کے قریب چوکی کا دورہ کیا، ان کی آمد پر کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر نے استقبال کیا۔ آرمی چیف نے گوجرانوالہ کور کی وکٹری شیلڈ مشقوں کا مشاہدہ کیا۔آرمی چیف کو مشقوں سے متعلق پلاننگ اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ انہیں مشقوں میں دفاعی اور جارحانہ پہلوؤں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ قابلیت پر اطمینان کا اظہارکیا۔آرمی چیف نے سخت تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگی تربیتی مشقیں اعتماد و ہم آہنگی اور جنگی صلاحیت بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں، میدان جنگ میں سخت اور حقیقی معنوں میں تربیت ضروری ہے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ مشقوں سے جوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار اور عزم بڑھتا ہے، مشقیں جدید رجحانات اور نظریات کے ربط میں کردار ادا کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر