یوکرین کی سرحد پر روسی فوجیوں کی تعداد بڑھنے سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یوکرین کی سرحد پر روسی فوجیوں کی تعداد بڑھنے سے خطےمیں کشیدگی بڑھ گئی جس سے امریکا اور روس آمنے سامنے آگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کےصدور جوبائیڈن اور پیوٹن کے درمیان 2 گھنٹے 5 منٹ دورانیےکے طویل ورچوئل مذاکرات ہوئے جس میں صدربائیڈن نے فوجی کشیدگی کی صورت میں روس پر سخت پابندیوں کا عندیہ دیا۔اس دوران صدرپیوٹن نےامریکی ہم منصب سے یوکرین کونیٹو اتحاد سے دور رکھنے، خطے میں امریکی افواج کی تعداد میں کمی اورمہلک ہتھیاروں کی تنصیب روکنے کامطالبہ کیا۔امریکی حکام کے مطابق صدربائیڈن نے روسی ہم منصب کےکسی بھی مطالبے سے متعلق کوئی وعدہ نہیں کیا۔بعد ازاں روسی حکومت کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ دونوں رہنماؤں کی بات چیت خوشگوارماحول میں ہوئی اور روسی فوج کسی کےلیےخطرہ نہیں۔بیان میں پیوٹن نے امریکا اورروس میں سفارتخانوں کے عملے پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنےکی تجویز بھی دی۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر