اومی کرون ویرینٹ ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک نہیں: عالمی ادارہ صحت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی ادارہ صحت کا کہناہےکہ کورونا کا اومی کرون ویرینٹ بھارت سے سامنے آنے والے ڈیلٹا ویرینٹ سےزیادہ خطرناک نہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزے کےمطابق اومی کرون ڈیلٹا کےمقابلے میں شدید بیماری کا سبب نہیں اور اومی کرون کےخلاف موجودہ ویکسین کےناکام ہونے کا امکان نہیں۔تاہم ماہرین نے یہ بھی کہا ہےکہ اومی کرون سے متعلق یہ انتہائی ابتدائی جائزہ ہے، اس لیے ہمیں بہت محتاط ہونےکی ضرورت ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سیکنڈ ان کمانڈ مائیکل رائن کا کہنا تھا کہ اس بات کا بہت کم امکان ہےکہ کورونا ویکسینز اومی کرون پربلکل بھی اثرنہ کریں بلکہ کورونا کےتمام ویرینٹ کےخلاف سب سے مؤثر ہتھیار ویکسین لگوانا ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اومی کرون اب تک درجنوں ممالک میں پھیل چکا ہے، یہ بات درست ہے کہ یہ بہت تیزی سےپھیلتا ہے تاہم کسی بھی نئے ویرینٹ کا اس طرح پھیلنا سرپرائز نہیں ہوتا۔



  تازہ ترین   
امریکا اور ایران کے درمیان 14 نکاتی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ پر دستخط، فوری نفاذ
ٹرمپ اور پزشکیان نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے: وزیراعظم کی توثیق
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم کو قاتل کہہ دیا
نفرت پر مبنی بیانیوں، تعصب اور اشتعال انگیزی کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا: صدر مملکت
مفاہمت کا حتمی متن طے پاگیا، فریقین نے الیکٹرانک دستخط کر دیے: ایران کی تصدیق
امریکہ ایران معاہدے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی شامل
معاہدہ امریکی ناکامی، جنگ میں فتح نے مذاکرات کی مضبوط بنیاد فراہم کی: باقر قالیباف
ایران سے مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری ہوسکتی ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر