درست ترین بلڈ پریشر ناپنے والی پہلی اسمارٹ واچ

ہانگ کانگ(نیشنل ٹائمز) اگرچہ بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن نوٹ کرنے والی کئی اسمارٹ واچ تیارکی جاچکی ہیں لیکن اب ایک کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ان کی اسمارٹ واچ دنیا کا پہلا دستی آلہ ہے جو جس میں غلطی کا امکان صرف 5 ریڈنگ کم یا زیادہ ہے۔جب اسے کراؤڈ فنڈنگ پر پیش کیا گیا تو مطلوبہ سرمایہ کاری کا ہدف مقررہ وقت سے پہلے ہی حاصل ہوگیا جس کے بعد تیزی سے اس کی پروڈکشن جاری ہے۔اسے ڈاکٹروں کے مطابق طبی پیمانے کی ایجاد قرار دیا گیا ہے اور اس کا پورا نام بی پی (بلڈ پریشر) ڈاکٹر میڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اسے درستگی کی غرض سے ایف ڈی اے نے منظور کیا ہے۔ یہ 24 گھنٹے دل کی دھڑکن، نبض اور بلڈ پریشر نوٹ کرسکتی ہے۔ نیند کا دورانیہ نوٹ کرتی ہے اور پورا ڈیٹا جمع رکھتی ہے۔ اس کا پورا ڈیٹا اہلِ خانہ اور ڈاکٹر کو بھیجا جاسکتا ہے۔ ایک مرتبہ چارج کرنے پر اسمارٹ واچ ایک ہفتے تک چلتی رہتی ہے۔اگر بلڈ پریشر خطرے کی علامت سے آگے بڑھ جائے تو الارم یا وائبریشن سے فوری خبردار بھی کرتی ہے۔ انڈی گوگو کراؤڈ فنڈنگ ویب سائٹ نے اسے اپنے پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ تیزی سے فنڈ ہونے والی ایجاد قرار دیا ہے۔ مارکیٹ میں پیش کرنے سے قبل ہی اسے ہزاروں مریضوں پر پہلے ہی آزمایا جاچکا ہے اور بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔دنیا بھر میں اس وقت کم سے ایک ارب دس کروڑ افراد ایسے ہیں جو بلڈ پریشر کے مستقل مریض ہیں اور یہ گھڑی ان کی جان بچانے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

 



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر