سری لنکا دنیا بھر میں اب تک 83 ہزار 200 آنکھوں کے عطیات دے چکا ٗ مجموعی عطیہ کی گئی آنکھوں کا 40 فیصد پاکستان کو پیش کیا گیا

لاہور(نیشنل ٹائمز)سری لنکا دنیا بھر میں اب تک 83 ہزار 200 آنکھوں کے عطیات دے چکا ہے جس کا 40 فیصد پاکستان کو پیش کیا گیا ۔اسپنسر آئی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سری لنکا آئی ڈونیشن سوسائٹی کے رکن ڈاکٹر نیازاحمد بروہی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سری لنکا سے پاکستان کو ملی آنکھوں کے عطیات کی تعداد تقریباً 35 ہزار ہے جبکہ ان میں سے 30 ہزار کراچی میں دئیے گئے۔پاکستان میں آنکھوں کے عطیات کے حوالے سے کوشاں ڈاکٹر نیازاحمد بروہی کا کہنا تھا کہ نابینا کو بینا بنانے کے لیےسری لنکا آئی ڈونیشن سوسائٹی کی جانب سے پاکستان کو دئیے جانے والے عطیات کا سلسلہ 1967 سے جاری ہے۔ڈاکٹر نیاز احمد بروہی نے بتایا کہ انہوں سری لنکن آئی ڈونیشن سوسائٹی کو ای میل پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے سیالکوٹ میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سب سے پہلا قرنیا ٹرانسپلانٹ اسپنسر آئی اسپتال میں ڈاکٹر ایم ایچ رضوی نے کیا تھا جو سری لنکا نے ہی عطیہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر