میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا سنادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو 4 سال قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمارحکومت کے ترجمان کا کہنا ہےکہ آنگ سان سوچی کو کورونا وائرس سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر 4 سال تک جیل میں قید رکھنے کی سزا سنائی گئی ہے۔حکومتی ترجمان کے مطابق عدالت نے سوچی کو دو الگ کیسوں میں دو دو سال کی سزا سنائی ہے۔حکومتی ترجمان کا کہنا ہےکہ میانمار کے سابق صدر ون مائنٹ کو بھی ان ہی الزامات پر چار سال کی سزا سنائی گئی ہے۔حکومتی ترجمان نے کہا کہ سوچی اور مائنٹ کے خلاف اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ سوچی کو سزا سنائے جانے کے بعد فوری طور پر جیل میں نہیں بھیجا گیا ہے اور اب تک یہ واضح نہیں کہ انہیں کون سی جیل میں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ میانمار میں یکم فروری کو ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد سوچی کو گرفتار کیا گیا تھا، 76 سالہ سوچی کے خلاف کرپشن سمیت 11 دیگر کیسز بھی قائم ہیں جنہیں سوچی بے بنیاد قرار دے چکی ہیں۔ میانمار میں سرکاری سرپرستی میں برما کے مسلمانوں پر شدید مظالم ڈھائے گئے اور آنگ سان سوچی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے جب کہ برمی مسلمانوں پر مظالم کے بعد سوچی سے کئی ایوارڈ بھی واپس لیے گئے۔



  تازہ ترین   
پنجاب حکومت 5131 ارب روپے کا بجٹ آج پیش کرے گی، تنخواہ، پنشن میں 7 فیصد اضافہ متوقع
ایران کو 300 ملین ڈالرز دینے کی باتیں مخالفین کا سیاسی پراپیگنڈا ہے: ٹرمپ
ایران کو زرمبادلہ اثاثوں کی پہلی قسط موصول
ایران امریکا معاہدے کے وفاقی بجٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے: وزیر خزانہ
کیلیفورنیا میں واقع ایڈورڈز اڈے پر امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ تباہ
امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا: وزیراعظم
سٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ مردان میں گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر