یاسرہ رضوی کا طلاق کی خبروں پر رد عمل سامنے آگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اداکارہ یاسرہ رضوی نے شوہر عبد الہادی سے علیحدگی کی خبروں پر وضاحت پیش کی ہے۔یاسرہ نے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر 3 سال قبل کی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا ہم اب بھی ایک ساتھ ہیں؟ مجھے حیرت ہے کہ کیا سوشل میڈیا آنے سے پہلے بھی لوگ اسی طرح دوسروں کی ذاتی زندگی کے حوالے سے اتنی آسانی سے قیاس آرائیاں کرتے تھے۔اداکارہ نے لکھا کہ میرے والدین کی ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ تصاویر نہیں ہیں لیکن وہ تقریبا 50 سال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں اور ساتھ ہیں۔اداکارہ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کون لوگ ہیں جو ان کی طلاق یا علیحدگی سے متعلق چہ مگوئیاں کررہے ہیں۔ یاسرہ کی پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد نے اپنے تبصرے پیش کیے اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ اداکارہ یاسرہ رضوی نے جنوری 2016 میں 10 سال کم عمر لڑکے سے شادی کی تھی، عبد الہادی پاکستانی اداکارہ جنان حسین کے بھائی اور ڈرامہ پروڈیوسر بھی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر