مالی؛ مسافر بس پر مسلح افراد کے حملے میں 31 افراد ہلاک

بماکو(نیشنل ٹائمز)مالی میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی میں دیہاتیوں کو لے کر بازار جانے والی ایک مسافر بس پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ ملزمان نے پہلے ٹائر پر فائرنگ کرکے بس روکی اور پھر مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔مسلح افراد کی فائرنگ میں 31 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ بس ہفتے میں 2 دن مسافروں کو لیکر مرکزی بازار جاتی ہے جہاں سے دیہاتی پورے ہفتے کی خریداری کرتے تھے۔گزشتہ روز بھی نامعلوم مسلح افراد نے مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن سے تعلق رکھنے والے ایک قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں ایک شہری ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا تھا۔تاحال کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں داعش کے جنگجو کافی سرگرم ہیں اور اس قسم کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر