پی ٹی آئی حکومت نے چھٹے سیکرٹری خزانہ کو بھی تبدیل کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت نے چھٹا سیکرٹری خزانہ تبدیل کرکے یوسف خان کی جگہ گریڈ 21 کے افسر حامد یعقوب شیخ کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج فنانس ڈویژن تعینات کردیا۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سینٹرل سلیکشن بورڈ میں ترقی پانے والے افسروں کے نوٹی فکیشن کا اجرا شروع کردیا ہے۔پاکستان ایڈمنسٹر یٹو سروس کے 7، سیکرٹریٹ گروپ کے 5 اور کسٹم گروپ کے 7 افسروں کو گریڈ 21 میں ترقی دی گئی ہے اور ترقی پانے والوں میں چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد بھی شامل ہیں جب کہ سیکرٹری خزانہ یوسف خان سمیت تین سیکرٹریز کو تبدیل کیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشنز کے مطابق گریڈ 21 میں ترقی پانے والوں میں فلائٹ لیفٹیننٹ ( ریٹائرڈ) افتخار علی ساہو ، زاہد علی عباسی، فواد حسین ربانی ، محمد حسن اقبال، کیپٹن (ریٹائرڈ) اسد اللہ خان، علی طاہر ، حسن رضا سعید، سبینہ قریشی ، علی اصغر ، ڈاکٹر طاہر نور اور ڈاکٹر محمد شعیب اکبر شامل ہیں۔کسٹم گروپ کے گریڈ 21 میں ترقی پانے والے افسروں میں اصغر خان، محمد صادق، عبدالقادر میمن، آصف سعید، علی رضا، عمران مہمند اور سعید جدون شامل ہیں ۔ گریڈ 21 کے افسر اور ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن عبد العزیز عقیلی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے ایڈیشنل سیکرٹری انچارج فنانس ڈویژن یوسف خان کو تبدیل کرکے سیکرٹری مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ تعینات کردیا جب کہ ان کی جگہ گریڈ 21 کے افسر حامد یعقوب شیخ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری انچاج فنانس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت میں 6 سیکرٹری خزانہ تبدیل ہوچکے ہیں جن میں عارف خان، یونس ڈٖھاگا، نوید کامران بلوچ، کامران علی افضل اور یوسف خان شامل ہیں ۔تحریک انصاف کی حکومت میں پہلے سیکرٹری خزانہ عارف خان اور یونس ڈھاگا تبدیل ہوئے، پھر نوید کامران بلوچ اور کامران علی افضل سیکرٹری خزانہ رہے، پھر حامد شیخ کو آزمایا گیا ، آخر یوسف خان کو لگایا گیا اور اب انہیں بھی ہٹایا گیا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر