جولائی سے نومبر تک پاکستان کا تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالرز تک پہنچ گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ادارہ شماریات نے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق جولائی سے نومبرتک تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالرزتک پہنچ گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ برس کے اسی عرصے کے مقابلے تجارتی خسارہ 111.74 فیصد بڑھا ہے اور جولائی سے نومبر تک برآمدات 12 ارب 34 کروڑ ڈالرز رہیں۔ادارہ شماریات کا بتانا ہےکہ اسی دوران درآمدات کا حجم 32 ارب 93 کروڑ ڈالرز رہا جب کہ 5 ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے برآمدات میں 26.68 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا نومبرگزشتہ برس کے مقابلے میں درآمدات 69.17 فیصد بڑھیں۔نومبر 2021 میں برآمدات 2 ارب 88 کروڑ ڈالرز رہیں اور نومبر2021 میں 7 ارب 84 کروڑ ڈالرز کی درآمدات کی گئیں جب کہ نومبر2021 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 96 کروڑ ڈالرز رہا۔



  تازہ ترین   
ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق
مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، ریاست کو یرغمال بنا کر کوئی مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا: رانا ثناء
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
فیلڈ مارشل سے انتونیو گوتریس کی ملاقات: سکیورٹی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر تبادلہ خیال
بیلاروسی وفد کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
گورنر راج آخری آپشن، کوشش کر رہے ہیں اس طرف نہ جائیں: خواجہ آصف
جنگ ختم کرنے کیلئے تیار، ایران کو یورینیم افزدگی کم کرنا ہوگی: امریکا کا دوٹوک مؤقف
پٹرول مہنگا، ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر