نامعلوم فنکار کا ٹریفک بورڈ بطور این ایف ٹی فروخت

اسلام آباد( سن نیوز) لندن: برطانیہ میں مشہور لیکن نامعلوم فنکار نے 2006 میں ایک ٹریفک نشان کو کچھ تبدیل کیا تھا جسے اب ڈجیٹل حقوق کے تحت بطور این ایف ٹی فروخت کیا جارہا ہے اور اس کا پانچ فیصد حصہ اصل تخلیق کار کو بھی دیا جائے گا۔اس مصور، اسٹریٹ آرٹسٹ اور فلم ہدایتکار کو لوگ بینکسی کے نام سے جانتے ہیں جس کا اصل نام کوئی نہیں جانتا اور بہت کم لوگوں نے ہی اسے دیکھا ہے۔ یہ دونوں بورڈ اشتہاری کمپنی گلوس کی ملکیت ہیں اور ان کے مطابق یہ ڈجیٹل دنیا اور این ایف ٹی میں غیرمعمولی انقلاب لائے گا۔لیکن کوئی میم، فوٹوشاپ تصویر یا وائرل ہونے والی ویڈیو کس طرح ایف ایف ٹی بن سکتی ہے۔ اس پر بعض افراد نے تنقید کی ہے لیکن گلوس کمپنی کے مطابق جس طرح کوئی شخص حقیقی نادر شے، کوئی شاہکار یا تصویر کا مالک ہوتا ہے تو عین اسی طرح کسی بھی تصویر یا ویڈیو کے ڈجیٹل حقوق بھی بیچے اور خریدے جاسکتے ہیں۔ اس عمل کو نان فنج ایبل ٹوکن یا این ایف ٹی کہا جاتا ہے۔گلوس کے مطابق ہر شخص اس میں حصہ لے سکتا ہے خواہ اس کے پاس روایتی علم یا شے ہو یا پھر کرپٹو معلومات ہو۔ این ایف ٹی آرٹ کے اظہار اور خریدوفروخت کا ایک نیا طریقہ ہے۔بینکسی نے ڈائیورجنگ روڈ کی متوازی لائنوں پر طیارے کا اضافہ کیا تھا جو نائن الیون میں نیویارک ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دہشتگردوں کے حملے کو ظاہر کرتا ہے۔ بینکسی نے اس بورڈ پر پینسل سے ایک طیارہ بناکر اس کی پوری صورتحال بدل دی تھی۔اسی طرح بینکسی نے عین اسی ٹریفک بورڈ پر اڑتی فاختاؤں کا اضافہ بھی کیا تھا جو امن کی علامت ہیں۔ اس ایف ٹی کی فروخت کا بڑا حصہ گیارہ ستمبر کے سانحے میں آگ بجھانے والے ان فائرفائٹروں کے اہلِ خانہ کے لئے مختص کی جائے گی جو اس واقعے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر