جلد کی رنگت دیکھ کر کولیسٹرول کا پتا لگانے والی ٹیکنالوجی

اسلام آباد( سن نیوز)بیجنگ: موٹاپے اور دل کے مریضوں کو مسلسل اپنے کولیسٹرول پر نظر رکھنا ہوتی ہے۔ لیکن اب چینی ماہرین نے ایسی ٹیکنالوجی پیش کی ہے جو کسی تکلیف اور ٹیسٹ کے بغیر صرف جلد دیکھ کر خون میں کولیسٹرول کی مقدار کا بہت حد تک درست اندازہ لگاسکتی ہے۔چینی اکادمی برائے سائنس اور جامعہ سائنس و ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر ایک بہت سادہ طریقہ وضع کیا ہے۔اس میں کم استعمال ہونے والے ہاتھ کو الکحل کے پھائے سے صاف کیا جاتا ہے۔ پھر صاف کردہ جگہ پر ایک چھلا چپکایا جاتا ہے۔ اس کے بعد ہاتھ کو اسکیر پر رکھا جاتا ہے تاکہ چھلا اسکینر کے ساتھ فٹ ہوجاتا ہے۔ واضح رہے کہ کم استعمال ہونے والا ہاتھ نرم ہوتا ہے جسے پڑھ کر’کولیسٹرول‘ کا اندازہ لگانا آسان ہوتا ہے۔جس طرح جلد سے روشنی ٹکراکر بکھرتی یا جذب ہوتی ہے عین اسی طرح روشنی کی خاص طیفی (اسپیکٹرل) کیفیت کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ پھر اسی چھلے والی جگہ پر ایک مائع کیمیکل لگایا جاتا ہے۔ اب دوبارہ جلد کو اسکین کیا جاتا ہے۔اگر جلد میں کولیسٹرول کی معمولی مقدار بھی ہو تو وہ اس کیمیکل سے چمکنے لگتی ہے اور یوں جلد کی روشنی کا طیف بدل جاتا ہے۔ اب پہلے اور دوسرے اسکین کا باہم موازنہ کیا جاتا ہے۔ اس طرح مریض کے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔اس طریقے کو 121 مریضوں پر آزمایا گیا جو دل کی شریانوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ عام طریقے سے انہیں اپنا کولیسٹرول معلوم تھا۔ اب نئے سسٹم نے بہت درستگی کے ساتھ کولیسٹرول کی پیمائش کی جو اس کی افادیت کو ظاہر کرتا ہے۔اس تحقیق کی تفصیل لپڈز اینڈ ہیلتھ ڈزیز میں شائع ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر