بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے وارنٹ گرفتاری جاری

بھوپال: بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر بھوپال کی ایک عدالت نے 32 لاکھ 25 ہزار روپے کے چیک باؤنس ہونے کے کیس میں پیر کے روز اداکارہ امیشا پٹیل کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں اور اداکارہ کو 4 دسمبر کو ہونے والی سماعت میں ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اگر اداکارہ 4 دسمبر کو ضلعی عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے میں ناکام ہوتی ہیں تو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاسکتے ہیں۔یہ مقدمہ یو ٹی ایف ٹیلی فلمز پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے اداکارہ کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔ جس میں ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ امیشا پٹیل نے فلم بنانے کے لیے ان سے رقم ادھار لی اور جب انہوں نے اس رقم کے بدلے کمپنی کو دو چیک فراہم کیے تو وہ دونوں چیک باؤنس ہوگئے۔واضح رہے کہ اداکارہ امیشا پٹیل ہریتھک روشن کے ساتھ فلم ’’کہونا پیار ہے‘‘ اور سنی دیول کے ساتھ فلم ’’غدر‘‘ سمیت کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔



  تازہ ترین   
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر